مغربی بنگال میں انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر 'جھال موڑی' (مسالے دار مرمرے) کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے ترنمول کانگریس پر زوردار طنز کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی جیت کے بعد منعقد ہونے والے ’وجے اتسو‘ (جشنِ فتح) میں عوام کے درمیان جھال موڑی اور مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔ کچھ دن پہلے جھارگرام میں ایک انتخابی جلسے کے بعد مودی نے سڑک کے کنارے ایک دکان سے جھال موڑی خریدی تھی۔ انہوں نے اپنی جیب سے 10 روپے کا نوٹ نکال کر دکاندار کو دیا، دکاندار اور مقامی لوگوں سے گپ شپ کی اور خود اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو جھال موڑی تقسیم بھی کی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس واقعے کو 'ڈرامہ' قرار دیتے ہوئے کئی بار نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا: ممتا نے طنزیہ لہجے میں کہا، ”کیا کبھی ان کی جیب میں 10 روپے ہوتے ہیں؟ میری جیب میں بھی 10 روپے نہیں ہوتے، بلکہ مندر میں چڑھاوے کے لیے ایک ایک روپے کے سکے ہوتے ہیں۔“ ممتا کے ان طنزوں کا جواب دیتے ہوئے مودی نے کہا:”جھال موڑی میں نے کھائی، لیکن مرچیں ترنمول کو لگی ہیں!“
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ