پور دوار2جنوری : نئے سال کے موقع پر جلدہ پاڑہ نیشنل پارک (Jaldapara National Park) میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سال کے پہلے ہی دن ایک سینگ والے گینڈے کے بچے نے جنم لیا ہے۔ حکام کے مطابق اب ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ جلدہ پاڑہ نیشنل پارک کی ڈی ایف او (DFO) پروین کاسوان نے بتایا کہ دونوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ روزانہ کی طرح ہاتھیوں کی نگرانی کرنے والی یک ٹیم پٹرولنگ پر نکلی تھی۔ گشت کے دوران ٹیم کے چند ارکان نے گینڈے کے بچے کو دیکھا اور حکام کو اس کی اطلاع دی۔ جلدہ پاڑہ نیشنل پارک کے پروٹوکول کے مطابق، گینڈے کے ہر نئے پیدا ہونے والے بچے کا ریکارڈ درج کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی گہری نگرانی کی جاتی ہے۔ اس بچے کا بھی ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، گینڈے کے بچے اور ماں دونوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔نیشنل پارک کے ذرائع کے مطابق، جلدہ پاڑہ نیشنل پارک میں پہلے گینڈوں کی تعداد 331 تھی۔ نئے بچے کی پیدائش کے بعد اب یہ تعداد بڑھ کر 332 ہو گئی ہے۔
Source: PC- sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا