گاڑی میں سوار ہو کر آئے کچھ لوگوں نے بی جے پی رہنما کو بے دردی سے زدوکوب کیا اور فرار ہو گئے۔ جنوبی ۲۴ پرگنہ کے نریندر پور تھانہ علاقے میں مار پیٹ کے بعد بی جے پی رہنما پاپو ثنا کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں کولکتہ کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا۔ جنوبی چوبیس پرگنہ کے نریندر پور تھانے کے تحت کھیادہ گرام پنچایت علاقے میں چند لوگوں نے مل کر48 سالہ بی جے پی رہنما کو زدوکوب کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات تقریباًدو بجے پوروا جادو پور سے کچھ نوجوان گاڑی میں سوار ہو کر نریندر پور کے سنسکرتی آرٹ گیلری کے سامنے پہنچے۔ گاڑی سے اتر کر انہوں نے بی جے پی رہنما کو گھیر لیا۔ ملزمان انہیں لاٹھیوں سے بے دردی سے پیٹنے کے بعد سڑک پر ہی چھوڑ کر چلے گئے۔ واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملی ہے۔بی جے پی رہنما کو شدید زخمی حالت میں بچا کر پہلے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ بعد میں انہیں ایس ایس کے ایم منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ فی الحال آئی سی یو میں داخل ہیں۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ