Bengal

آئی ایس ایف نے اپنے امیدواروںکی پہلی فہرست جاری کر دی

آئی ایس ایف نے اپنے امیدواروںکی پہلی فہرست جاری کر دی

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے انڈین سیکولر فرنٹ کی جانب سے امیدواروں کی پہلی فہرست کے اعلان نے بائیں بازو (لیفٹ فرنٹ) کے ساتھ ان کے انتخابی اتحاد میں نئی پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔نوشاد صدیقی،اپنی روایتی نشست بھانگڑ سے ہی الیکشن لڑیں گے۔عراب الاسلام حال ہی میں ترنمول چھوڑ کر آئی ایس ایف میں شامل ہونے والے 'تازہ لیڈر' کو ان کی پسندیدہ نشست کیننگ مشرق سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔آئی ایس ایف نے ہائی پروفائل نشست نندی گرام میں بھی اپنا امیدوار کھڑا کر دیا ہے۔نوشاد صدیقی نے پہلے 73 اور پھر 29 نشستوں پر سمجھوتے کی بات کی تھی، لیکن چار مخصوص نشستوں—نندی گرام، پانس کڑہ مغرب، بھگوان گولا اور مرارئی—پر ڈیڈ لاک برقرار تھا۔بائیں بازو نے ان نشستوں پر پہلے ہی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا تھا۔پیر کے روز آئی ایس ایف نے بھگوان گولا کو چھوڑ کر باقی تینوں نشستوں (نندی گرام، پانس کڑہ مغرب اور مرارئی) پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس سے اب ان حلقوں میں سی پی آئی ایم اور آئی ایس ایف کے درمیان 'فرینڈلی فائٹ' کے بجائے براہِ راست مقابلہ ہوگا۔ آئی ایس ایف کی اس پہلی فہرست (23 امیدوار) میں 30 فیصد سے زائد ہندو امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے، جسے پارٹی کی شبیہ کو وسیع کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔بائیں بازو کی قیادت آئی ایس ایف کے اس یکطرفہ فیصلے سے ناراض نظر آ رہی ہے، جس کے باعث ریاست میں بی جے پی اور ترنمول مخالف ووٹوں کی تقسیم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments