کھڑگپور15ستمبر: قومی تعلیمی پالیسی-2020 میں مادری زبان یا علاقائی زبان میں تعلیم کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ اس تعلیمی پالیسی کے بعد، اس بار کھڑگپور آئی آئی ٹی حکام نے بنگالی میں اے آئی، ڈیٹا سائنس جیسے اہم مضامین پڑھانے کی پہل کی ہے۔ اتنا ہی نہیں بنگالی میں چار سالہ بی ایس کی ڈگری بھی کی جاسکتی ہے۔ اور یہ موقع نہ صرف سائنس اور ٹکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے والے کسی بھی برانچ اور عمر کے طلبا کے لیے دستیاب ہو گا بلکہ ملازمت میں دلچسپی رکھنے والوں کو بھی۔ تاہم، یہ اقدام بنیادی طور پر پسماندہ اور ہونہار طلباءکو ذہن میں رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے جو انگریزی میں نسبتاً کمزور ہیں۔
Source: PC- sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
کلکتہ سمیت ریاست کے 4 اضلاع میں ای ڈی کے چھاپے
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی