کولکتہ25جون : سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ امتحانی نظام میں تبدیلی لائے گا۔ اس کے مطابق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اب سے طلبائ سال میں دو بار CBSE 10ویں کا امتحان دیں گے۔ پہلا امتحان لازمی ہے، دوسرا امتحان اختیاری ہے۔ مرکز طلبہ کو دو بار امتحان دینے کا موقع دے رہا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی کی تجویز کے مطابق، سی بی ایس ای نے پہلے ہی اس سلسلے میں امتحان لینے کے لیے ڈرافٹ پلان جاری کر دیا ہے۔ مسودہ تجویز کے مطابق بورڈ کا امتحان فروری اور مئی میں لیا جائے گا۔ اس منصوبے کے مطابق سی بی ایس ای کے تحت 10ویں جماعت کے طلباءکو اگلے سال سے دو بار امتحان دینے کا موقع ملے گا۔ اگر وہ کسی بھی مضمون میں نسبتاً کم نمبر حاصل کرتے ہیں تو انہیں چند مہینوں میں دوبارہ امتحان میں بیٹھنے اور زیادہ نمبر حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ صرف دو بار میں سے اسکور زیادہ ہونے کا نتیجہ قبول کیا جائے گا۔ پہلے امتحان کے بعد طلباءکو رزلٹ نہیں دیا جائے گا۔ نتائج ڈیجی لاکر پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ حتمی نتائج دوسرے امتحان کے بعد ہی دیے جائیں گے۔ اگر کوئی پہلے امتحان کے سکور سے مطمئن ہے، تو وہ دوسرے امتحان سے آپٹ آوٹ کر سکتا ہے یا امتحان میں نہ بیٹھنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
Source: Mashriq News service
بی جے پی دے گی پوری کی پرساد : شوبھندو کا اعلان
جعلی سرٹیفیکیٹ رکھنے والا فرضی ڈاکٹر گرفتار
چڑیا گھر کی زمین بیچی جا رہی ہے، عدالت میں PIL دائر
ٹرین کے کرائے میں اضافہ
رتھ یاترا کے دن مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کاامکان
رتھ کے دن کولکاتہ پولیس کے 10 سارجنٹ اپنی بائک کے ساتھ دیگھا جائیں گے
رتھ یاترا کے دن مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کاامکان
رتھ کے دن کولکاتہ پولیس کے 10 سارجنٹ اپنی بائک کے ساتھ دیگھا جائیں گے
بھوانی پور اآتشزدگی،ابتدائی طور پر مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی
رانی برلا گرلز کالج کی پرنسپل شرابنتی بھٹاچاریہ کے خلاف ہراسانی کے الزامات! پولیس اسٹیشن میں شکایت درج