Bengal

اقتدار میں آنے سے قبل ہی بی جے پی میں آپس کی لڑائی ،

اقتدار میں آنے سے قبل ہی بی جے پی میں آپس کی لڑائی ،

کولکاتا: الزام عائد کی انوپم ہاجرا نے اور عدالت چلے گئے بی جے پی کے ایم ایل اے انوپم ساہا، ان کے ساتھ ضلع کے صدر دھروب ساہابھی گئے ۔میٹنگ سے قبل ہی بی جے پی کے لوگوںنے توڑ پھوڑ کی۔اسی الزام کے تحت بی جے پی کے مرکزی لیڈرانوپم ہاجرا نے شکایت کی ہے۔ بیر بھوم کے خیرا شول کے اس واردات کی اطلاع کولکاتا ہائی کورٹ تک پہنچ گئی۔جن کےخلاف الزام عائد کیاگیاہے ،اسی بی جے پی کے ایم ایل اے انوپم ساہا اور بیر بھوم کے بی جے پی کے صدر دھروب ساہا نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔انھوںنے دعوی کیا ہے کہ اسٹیج پر توڑ پھوڑ کے دوران وہ لوگ موجود نہیںتھے۔اس لئے ان کے خلاف عائد کئے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔منگل کو اس معاملہ کی سماعت کے دوران جج نے الزام عائد کرنے والے کانام جاننا چاہا۔نومبر کے شروع میںہی یہ واردات ہوگئی ۔ایک جشن فتح کی میٹنگ میںانوپم ہاجرا کے شریک ہونے کی بات تھی۔میٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی شرپسندوںنے منچ پر توڑ پھوڑ کردی۔اس کے بعد ہی انوپم ہاجرا نے الزام عائد کیا۔انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کام پارٹی کے لوگوںنے ہی کیاہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments