Bengal

ہمایون کبیر نے نیشا کے نام کا اعلان کرکے کیوںواپس لے لیا؟

ہمایون کبیر نے نیشا کے نام کا اعلان کرکے کیوںواپس لے لیا؟

مرشد آباد: انتخابات میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں اور کسی بڑی پارٹی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کی ہے، لیکن بھرت پور کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے پیر کے روز اپنی نئی پارٹی کے اعلان کے ساتھ ہی امیدواروں کے نام بھی سامنے لا کر سب کو چونکا دیا تھا۔ سب سے بڑی حیرت کی بات کولکتہ کی بالی گنج اسمبلی سیٹ کے لیے امیدوار کا اعلان تھا، لیکن محض 24 گھنٹوں کے اندر ہی انہوں نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔ پیر کو جب ہمایوں کبیر نے اپنی نئی پارٹی کا اسٹیج سجایا، تو وہاں نیشا چٹرجی بھی موجود تھیں۔ ہمایوں نے اعلان کیا کہ نیشا بالی گنج سے ان کی امیدوار ہوں گی۔ انہوں نے کل 10 امیدواروں کا اعلان کیا تھا، جن میں دو سیٹوں پر وہ خود الیکشن لڑیں گے اور باقی نام ترنمول کے ناراض لیڈروں کے تھے۔ تاہم، منگل کی صبح ہمایوں نے واضح کر دیا کہ نیشا اب بالی گنج سے امیدوار نہیں ہوں گی۔ فیصلہ کیوں بدلا؟ پیر کو نیشا کے نام کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جس کے بعد ان کی ذاتی زندگی اور رہن سہن پر سوالات اٹھنے لگے۔ ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ وہ نیشا کے بارے میں بہت سی باتیں نہیں جانتے تھے۔ انہوں نے کہا: ”میں صرف یہ جانتا تھا کہ وہ ایک سلیبریٹی ہیں۔ اب ان کی بار میں جا کر ڈرنکس کرنے کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جس پر ترنمول کانگریس سوال اٹھا رہی ہے۔ مجھے ان باتوں کا علم نہیں تھا۔ میں نے انہیں ’برہمن کی بیٹی‘ سمجھ کر امیدوار بنایا تھا، لیکن اب 24 گھنٹوں میں اپنا فیصلہ بدل دیا ہے۔ہمایوں نے مزید بتایا کہ اب وہ اس اہم سیٹ پر کسی اقلیتی امیدوار کو ہی میدان میں اتاریں گے اور اگلے سات دنوں میں نئے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بالی گنج ایک انتہائی اہم حلقہ ہے۔ طویل عرصے تک یہاں سے سبرت مکھرجی ایم ایل اے رہے اور ان کے انتقال کے بعد ضمنی انتخاب میں بابل سپریو یہاں سے جیتے تھے۔ اس حلقے کا ایک بڑا حصہ (وارڈ نمبر 60، 61، 64 اور 65) یعنی پارک سرکس، کریا، بنیا پکور اور ملک بازار جیسے علاقے مسلم اکثریتی ہیں۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments