مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے جاری کردہ بی جے پی کے منشور (سنکلپ پتر) اور مبینہ 'ڈیل' والی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ہمایوں کبیر نے کھل کر اپنا موقف پیش کیا ہے۔ اسد الدین اویسی کی پارٹیاے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے اتحاد ختم کیے جانے کے فیصلے کو انہوں نے غیر اہم قرار دے دیا ہے۔ہمایوں کبیر نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے فیصلے سے ان کی پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر ان کے جلسوں میں صرف "مہمان" کے طور پر آئے تھے اور انہوں نے کبھی بنگال میں اے آئی ایم آئی ایم کے وجود پر انحصار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا، "میں نے کسی کے بھروسے پر اپنی پارٹی شروع نہیں کی تھی۔"ہمایوں کبیر نے دوبارہ دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے بنائی گئی ہے تاکہ انہیں بدنام کیا جا سکے۔ انہوں نے ویڈیو کی ٹائمنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ویڈیو پرانی تھی تو پارٹی کی رجسٹریشن کے وقت کیوں سامنے نہیں لائی گئی؟انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ویڈیو ایک ایسے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی جو محض چند دن پہلے (8 اپریل کو) بنایا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسی سازشوں کے پیچھے بھاگنے کا وقت نہیں ہے۔ ایم آئی ایم نے الزام لگایا تھا کہ ہمایوں کبیر نے مسلمانوں کی "اخلاقیات" اور "جذبات" کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، جبکہ ہمایوں کبیر ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے رہے ہیں۔ہمایوں کبیر نے پہلے ہی اس معاملے پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ دوسری طرف، اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے اتحاد ختم کیے جانے کے بعد اب وہ 2026 کے انتخابات میں تنہا میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ