Bengal

ہوڑہ میں کوئی درانداز پکڑا جائے توعدالت میں دینے کے بجائے اسے بی ایس ایف کے حوالے کردیں : شوبھندو

ہوڑہ میں کوئی درانداز پکڑا جائے توعدالت میں دینے کے بجائے اسے بی ایس ایف کے حوالے کردیں : شوبھندو

مغربی بنگال کے نو منتخب وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے غیر قانونی دراندازی کے معاملے پر ایک بار پھر انتہائی سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے ہاوڑہ پولیس کمشنریٹ کے کمشنر کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اب سے اگر ہاوڑہ اسٹیشن پر کوئی بھی غیر قانونی درانداز پکڑا جاتا ہے، تو اسے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے براہِ راست بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا جائے۔ ریاست میں غیر قانونی دراندازوں کے خلاف بدھ کے روز سے ہی نیا قانون نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو ہاوڑہ میں تمام انتظامی اور پولیس حکام کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے میڈیا کو اس بڑے فیصلے کی جانکاری دی۔پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے دراندازی کے خلاف درج ذیل اہم نکات سامنے رکھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا، "میں نے کمشنر کو ہدایت دے دی ہے کہ اب اگر ہاوڑہ اسٹیشن پر کوئی درانداز پکڑا جاتا ہے، تو عدالت کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں کھانا پینا کھلا کر سیدھا بونگاوں بارڈر کے راستے بی ایس ایف کے حوالے کر دیا جائے گا۔" بدھ کے روز مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق بنگال میں 'پش بیک' قانون نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس نئے نظام کے تحت، پولیس دراندازوں کو پکڑ کر بی ایس ایف کو سونپے گی، اور بی ایس ایف طے شدہ پروٹوکول کے تحت بنگلہ دیش بارڈر گارڈز سے بات چیت کر کے انہیں سرحد پار واپس بھیج دے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشیوں کے ساتھ اب کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments