Bengal

ہوڑہ میں ہیومن رائٹس کے ضلع صدر پر جان لیوا حملہ

ہوڑہ میں ہیومن رائٹس کے ضلع صدر پر جان لیوا حملہ

ہوڑہ 13ستمبر: ہوڑہ ضلع کے ٹکیہ پاڑہ علاقے میں چند سماج دشمن عناصر نے ہیو من رائٹس ایسو سی ایشن آف انڈیا کے ہورہ ضلع صدر فاروق عبد الہ پر جان لیوا حملہ کر دیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ ان کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ انہیں فوراً ہوڑہ ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کے سر میں چھ ٹانکے پڑے۔ انہوںنے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بیلیس روڈ پر ایک کنسٹرکشن کا کام چل رہاتھا۔ وہاں کچھ سماج دشمن عناصر شراب نوشی اور گالی گلوچ کرتے رہتے ہیں۔ ا سکی وجہ سے آس پاس کا ماحول متاثر ہورہا ہے۔ پڑوس میں رہنے والے خاندان کو بھی بہت پریشانیاں ہورہی تھیں ۔ لوگوں نے جب انہیں منع کیا تو وہ لوگ جھگڑے پر اتر آئے۔ اس دوران ہیو من رائٹس ایسو سی ایشن آف انڈیا کے ہوڑہ ضلع کے صدر فاروق عبد اللہ نے مداخلت کی تو ان کے ساتھ گالی گلوچ کرنے کے علاوہ ان پر اچانک حملہ کر دیا گیا جس سے وہ شدید طو رپر زخمی ہوگئے۔ ان کے سر میں چوٹ آئی۔ خون میںلت پت حالت میں انہیں فوراً ہوڑہ ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاںان کی تشویشناک بتائی گئی۔ ان کا فوراً علاج کیا گیا۔ ان کے سرمیں چھ ٹانکے پڑے ہیں۔ پولس نے مقدمہ دائر کرکے معاملے کی جانچ کر دی ہے۔ خبر لکھے جانے تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔ علاقے میں تناﺅ کا ماحول ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments