ہوڑہ 21نومبر: ہوڑہ ضلع کے بیلو میں پولس انتظامیہ اور اسکول کے بچوں کی مدد سے Save live save drive کے تحت روڈ سیفٹی ڈے منایا گیا ہے ۔ بیلو ر مٹھ سے شروع ہو کر یہ ریلی ویلز گلوبل اسکول پہنچی اور وہیں اس کا اختتام ہوا۔ڈرائیوروں میں بیداری لانے کے ارادے سے یہ یاترا نکالی گئی۔اس میں ویلز گلوبل اسکول کے تمام طلبا و طالبات نے حصہ لیا ۔ ان لوگوںنے بینر اٹھا کر رکھا تھا جس میں روڈ سیفٹی سے متعلق اور سیو لائف سیو ڈرائیو سے متعلق متعدد سلوگن لکھے ہوئے تھے۔پہلی بار اس ریلی میںاس اسکول کے بچوں نے حصہ لیا انہیں ا س ریلی میں شامل ہوکر کافی خوشی ہوئی۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے بھی نہ صرف کافی خوشی کا اظہار کیا گیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ آئندہ اس طرح کے پروگراموں میں اسکول کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے بیلور پولس اسٹیشن کے افسران اور عملے کا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔ ویلز گلوبل اسکول، ہوڑہ، کا مقصد سماجی طور پر ذمہ دار شہریوں کو تیار کرنا اور حفاظت اور بیداری کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
Source: Mashriq News service
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی