Bengal

ہوڑہ کے چٹرجی ہاٹ میں گھر کا دروازہ توڑ کر ادھیڑ عمر شخص کی لاش برآمد

ہوڑہ کے چٹرجی ہاٹ میں گھر کا دروازہ توڑ کر ادھیڑ عمر شخص کی لاش برآمد

ہوڑہ 20دسمبر : چٹرجی ہاٹ کے ایک گھر سے ایک ادھیڑ عمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر جینتو چودھری نامی شخص کی لاش نکالی۔ 50 سالہ جینتو کی اپنی بیوی سے 15 سال قبل علیحدگی ہو گئی تھی، جبکہ ان کی والدہ اپنی بیٹی (جینتو کی بہن) کے گھر رہتی تھیں۔ اس وجہ سے وہ گھر میں بالکل اکیلے رہتے تھے۔ پڑوسیوں کے مطابق، جینتو ایک انشورنس کمپنی میں کام کرتے تھے۔ وہ 2020 سے نیم تلہ علاقے کے اس گھر میں اکیلے رہ رہے تھے۔ ان کی سابقہ اہلیہ اور بیٹی کولکتہ کے نیتاجی نگر میں رہتی ہیں۔ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ کو بہن کے گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments