Bengal

ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری

ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری

بیساکھ کے آغاز کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیشِ نظر محکمہ صحت نے ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ریاست کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ہر سرکاری ہسپتال اور صحت مرکز میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے دو علاحدہ بیڈز مختص کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ان مریضوں کے لیے مخصوص کمروں میں بہتر ہوا دان، اے سی ، ایئر کولر اور تیز رفتار پنکھوں کا انتظام لازمی قرار دیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گرمی سے بیمار مریضوں کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔محکمہ صحت نے ہسپتالوں کو درج ذیل سامان وافر مقدار میں رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ لورازیپم ، ڈائزیپم اور ایڈرینالین پورولیا، بانکڑا اور بیربھوم جیسے اضلاع جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر جاتا ہے، وہاں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔یہ ہدایات شمالی بنگال کے پہاڑی علاقوں (دارجلنگ اور کالمپونگ) کے علاوہ تمام اضلاع پر لاگو ہوں گی۔سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں کو بھی الرٹ رہنے اور ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments