Bengal

ہری رام پور میں زمین کے تنازع پر ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

ہری رام پور میں زمین کے تنازع پر ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

مغربی بنگال کے ضلع جنوبی دینا پور کے ہری رام پور میں زمین کے تنازع پر ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے نے ریاست میں سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے اور مرکزی وزیر مملکت سکانت مجمدار نے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ خاتون کے خاندان نے حال ہی میں اپنے گھر کی تعمیر شروع کی تھی۔ پڑوسیوں نے الزام لگایا کہ وہ ان کی زمین پر قبضہ کر رہے ہیں۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے متنازع جگہ چھوڑ کر کام جاری رکھا تھا۔متاثرہ خاتون کے مطابق، 26 تاریخ کی رات پولیس ان کے گھر آئی اور پڑوسیوں کے دباو پر ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔خاتون کا الزام ہے کہ شوہر کے جانے کے بعد، پانچ پڑوسیوں نے انہیں اکیلا پا کر اغوا کیا، مار پیٹ کی اور ایک سنسان جگہ لے جا کر ان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ ملزمان انہیں وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔سکانت مجمدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گھناو¿نے جرم میں ملوث افراد کا تعلق ترنمول کانگریس سے ہے۔ انہوں نے ریاست میں خواتین کی حفاظت پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے۔ ترنمول کانگریس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے قریب پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا۔مقامی لوگوں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ علاج کے بعد انہوں نے ہری رام پور تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایف آئی آر میں درج تاریخ اور وقت کے حوالے سے کچھ تضادات سامنے آئے ہیں، جن کی پولیس باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments