کولکاتا13ستمبر؛ آنند پور تھانہ علاقہکے گلشن کلونی میں ہوئی فائرنگ کے بعد 108نمبر وارڈ کے کونسلر سوشانت گھوش نے علاقے کا دورہ کیا اور لوگوں کو ڈھارس بندھائی اور کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوںنے حالات کو معمول پرلانے کےلئے یہاں گلشن کلونی کے آٹو اسٹینڈ کے پاس ہمارا محلہ ہمارا حل پروگرام کا انعقاد بھی کیا جس میں علاقے کے کافی لوگوں نے حصہ لیا ۔ واضح رہے کہ پرسوں رات کے وقت چند شرپسندوںنے آٹو اسٹینڈ کے پاس پہنچ کر تانڈو مچا یا تھا۔ ان لوگوں نے ایک بریانی کی دکان پر حملہ کیا۔ بریانی کے ڈیگ کو گرا دیا۔ ہوائی فائرنگ بھی کی ۔ تلوار اور چاپڑ لہرا کر لوگوں کوخوفزدہ کر نے کی کوشش۔ اس پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے پولس نے تین شرپسندوںکو گرفتا ر کر لیا۔ ان کی کورٹ میں پیشی تھی۔ ان لوگوںکو دوبارہ پولس حراست میں لے لیا گیاہے۔ سوشانت کمار گھوش نے اس سلسلے میں کہا کہ پولس اپنی کارروائی کر رہی ہے۔ جو لوگ اس میں شامل تھے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگ یہاں بدامنی اور لوگوںمیں خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ چند برسوں میں گلشن کلونی انتی ترقی کر جائے گا اس کا کسی کو یقین نہیں تھا۔ یہ چیزیں چند لوگوںکو ہضم نہیں ہو پارہی ہے۔ اس لئے وہ اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ جو لوگ بھی ایسا کر رہے ہیں انکے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ہے۔ ورنہ کورٹ کچہرے میں خرچ کرنے کےلئے ان کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ سوشانت گھوش نے اپنے ساتھیوںکے ساتھ اس پورے علاقے کا دورہ کیا۔ اور ہمارا محلہ اور ہمارا حل میں حصہ لیا۔
Source: PC- anandabazar
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی

راہل گاندھی کو یاد دلاتے ہوئے شوبھندو نے ممتا کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا
بھارتی فوج کے پاس کس قسم کے ٹرک ہیں، کیا آپ جانتے ہیں؟