Bengal

سرکاری بی ایڈ کالج کی زمینوں پر قبضہ کا الزام، ٹی ایم سی کونسلر حراست میں

سرکاری بی ایڈ کالج کی زمینوں پر قبضہ کا الزام، ٹی ایم سی کونسلر حراست میں

مالدہ4جون: ترنمول کونسلر اور ان کے حواریوں کے خلاف سرکاری بی ایڈ کالج زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مالدہ بی ایڈ کالج گراونڈ کی تقریباً 4 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش۔ پہلے ہی گراونڈ کا ایک بڑا حصہ اینٹوں کی دیواروں اور لوہے کی رکاوٹوں سے راتوں رات گھیر لیا گیا ہے۔ مالدہ گورنمنٹ ٹیچر ٹریننگ کالج کے دفتر انچارج کارتک چندر سرکار نے الزام لگایا کہ ترنمول کونسلر نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری املاک اور کالج کے میدانوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی کونسل سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو خط ارسال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سرکاری بی ایڈ کالج کی انگلش بازار میونسپلٹی کے وارڈ نمبر تین کے مالنچاپلی علاقے میں تقریباً چار ایکڑ زمین ہے۔ مقامی ترنمول کونسلر منیشا ساہا اور کچھ مقامی باشندوں کے خلاف الزام لگایا گیا ہے جنہوں نے راتوں رات اس زمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔ حالانکہ ترنمول کونسل نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی زمین پر قبضہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ بچوں کے کھیلنے کے لیے موزوں ماحول بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف گورنمنٹ ٹیچر ٹریننگ سنٹر کے افسر انچارج کارتک چندر سرکار نے کہا کہ "کھیل کے میدانوں کو اس طرح نہیں لیا جا سکتا۔ بی ایڈ کالج کے ہاسٹل سے شروع ہو کر مختلف عمارتیں بنانے کا منصوبہ ہے۔" دوسری جانب انگلش بازار میونسپلٹی کے چیئرمین کرشنیندو نارائن چودھری نے بھی کہا کہ ”وہ جگہ گندے کوڑے سے بھری ہوئی تھی، اس ہوٹل کے چھوٹے لڑکوں نے اسے صاف کرکے کھیلنے کے لیے موزوں بنا دیا ہے، اس جگہ پر قبضے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“۔ تاہم اپوزیشن اس بارے میں آواز اٹھا رہی ہے۔ بی جے پی نے ترنمول پر تنقید کی ہے۔ بی جے پی کے جنوبی مالدہ کے صدر اجے گنگوپادھیائے نے کہا، "جہاں وزیر اعلیٰ سخت وارننگ دے رہے ہیں کہ سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا، وہیں ان کی پارٹی کے کونسلر اس جگہ پر قبضہ کر رہے ہیں۔" ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جنوری میں نبنا میں ایک انتظامی میٹنگ میں سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کے بارے میں سخت انتباہ جاری کیا تھا۔ اور چند ہی مہینوں میں ان کی ہی پارٹی کے ایک کونسلر پر گورنمنٹ کالج کی گراونڈ پر تجاوزات کے الزامات لگائے گئے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments