Bengal

جنوبی 24 پرگنہ میں دوبارہ ووٹنگ پر زبردست جوش، 86.9 فیصد پولنگ

جنوبی 24 پرگنہ میں دوبارہ ووٹنگ پر زبردست جوش، 86.9 فیصد پولنگ

کولکاتہ، 2 مئی (:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے دو اہم اسمبلی حلقوں مگرہاٹ مغرب اور ڈائمنڈ ہاربر کے 15 بوتھوں پر ہفتہ کے روز ہونے والی دوبارہ ووٹنگ میں شام پانچ بجے تک مجموعی طور پر 86.90 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ ووٹنگ شام 6 بجے مکمل ہوئی اور ان اعداد و شمار میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، ڈائمنڈ ہاربر میں 86.60 فیصد جبکہ مگرہات مغرب میں 86.11 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ وقفے وقفے سے بارش ہونے کے باوجود لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ووٹنگ کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور تمام حساس بوتھوں پر مرکزی فورسز تعینات کی گئی تھیں۔ پولنگ مراکز کے باہر ووٹرز صبر کے ساتھ قطاروں میں کھڑے نظر آئے ۔ مگرہاٹ مغرب میں ہلکی بوندا باندی کے باوجود ووٹنگ جاری رہی، جو اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کے تئیں عوام کے مسلسل جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے مگرہاٹ مغرب کے 11 اور ڈائمنڈ ہاربر کے چار بوتھوں سمیت مجموعی طور پر 15 مراکز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔ یہ فیصلہ 29 اپریل کو ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں چھیڑ چھاڑ کے دعووں کی رپورٹ کے بعد لیا گیا تھا۔ آج صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور پورا دن پرامن انداز میں جاری رہی۔ صبح نو بجے تک ووٹنگ کا تناسب 16.23 فیصد تھا، جس میں ابتدائی گھنٹوں کے دوران مگرہاٹ مغرب میں 16.68 فیصد اور ڈائمنڈ ہاربر میں 15.83 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments