سلی گڑی، 16 مئی :مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی رہنما سپنا برمن کے پرانے گھر میں جمعہ کو لگنے والی آگ کے بعد جلپائی گڑی میں سیاسی تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے ، جہاں مختلف سیاسی جماعتیں اس واقعہ کو لے کر ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔ ہفتہ کے روز ایشیائی کھیلوں کی طلائی تمغہ یافتہ اور ترنمول کانگریس کی رہنما سپنا برمن نے مغربی بنگال پولیس کے کوتوالی تھانے میں شکایت درج کرائی۔سپنا برمن نے ریلوے کی ملازمت چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہوں نے 2026 کے اسمبلی انتخابات میں راج گنج اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑا تھا، تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ لگنے کے واقعے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں الزام لگایا کہ انتخاب کے بعد ہونے والے تشدد میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔تاہم مقامی باشندوں نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخابی شکست کے بعد اس واقعے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے ۔کچھ مقامی افراد نے یہ بھی الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے دورِ حکومت میں سپنا برمن اور ان کے خاندان کے افراد نے سیاسی اثر و رسوخ کا غلط استعمال کیا اور مقامی لوگوں کو ڈرایا دھمکایا۔
Source: UNI NEWS
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ