Bengal

گھریلو ملازمہ نے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا

گھریلو ملازمہ نے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا

ہاوڑہ کے علاقے بالی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھریلو ملازمہ نے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو کلہاڑی (کاطاری) کے وار کر کے قتل کر دیا اور بعد میں خود ہی تھانے جا کر خودسپردگی کر دی۔مقتول کی شناخت رام کرشن چالکی کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے سے ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھے اور بالی جی ٹی روڈ پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں تنہا رہتے تھے۔ ملزمہ تپتی عرف پھولی کافی عرصے سے ڈاکٹر کے گھر پر کھانا پکانے اور صفائی کا کام کر رہی تھی۔ جمعرات کو ڈاکٹر کی لاش ان کے فلیٹ سے خون میں لت پت ملی۔ ملزمہ نے خود تھانے جا کر اعتراف کیا کہ اس نے ڈاکٹر کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس اس معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے پیچھے ڈاکٹر اور ملازمہ کے درمیان مبینہ قریبی تعلقات اور بلیک میلنگ کا عنصر ہو سکتا ہے۔مقتول کے بھائی سری دھر چالکی کا الزام ہے کہ ان کا بھائی طب کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کرتا تھا اور غالباً ملزمہ نے رقم کے لالچ میں یہ انتہائی قدم اٹھایا۔مقتول کے بیٹے کے مطابق، اس کے والد فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے اور اس خاتون کو کام کے لیے رکھا گیا تھا۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments