گھر پر جسم فروشی کا اڈہ (ملاپ چکر) چلانے کے ایک الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ دن بہ دن قانون کی دھجیاں اڑا کر یہ اڈہ چلایا جا رہا تھا اور خوف کی وجہ سے کوئی کچھ بول نہیں پاتا تھا۔ لیکن حالات بدلتے ہی علاقے کے لوگوں نے ملزم ترنمول کونسلر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کی جم کر پٹائی کر دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزم کونسلر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے اور کئی خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ موقع واردات سے شراب کی کئی بوتلیں اور دیگر قابلِ اعتراض اشیاءبرآمد ہوئی ہیں۔ یہ واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں تھانے کے کالوپور نامی علاقے میں پیش آیا۔ ملزم شخص کا نام سکومار رائے ہے، جو بنگاوں میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 22 سے ترنمول کونسلر ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ بنگاوں کے کالوپور میں سکومار رائے کا ایک گھر ہے، جہاں وہ طویل عرصے سے یہ دھندہ چلا رہا تھا۔ مقامی ایک خاتون نے بتایا کہ دن ہو یا رات، اس گھر میں خواتین کی بلا روک ٹوک آمدورفت رہتی تھی، اور ملزم سکومار خود بھی خواتین کے ساتھ وہاں آتا تھا، لیکن خوف کی وجہ سے کوئی کسی کو کچھ بتا نہیں سکتا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ منگل کے روز بھی انہوں نے اسی طرح کچھ خواتین کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا، جس کے بعد مقامی لوگوں کا غصہ پھٹ پڑا اور انہوں نے سکومار رائے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کمرے میں بند کر دیا اور اس کی پٹائی کی۔ بعد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لیا اور اسے گردن سے پکڑ کر تھانے لے گئی۔ اگرچہ ملزم ترنمول لیڈر نے جسم فروشی کا اڈہ چلانے کے الزام کو سراسر مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ خواتین گھر کرائے پر لینے آئی تھیں اور اس کا کسی غلط کام سے کوئی تعلق نہیں ہے، تاہم پولیس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے اور ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ