سیوری: ایس آئی آر کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد سے ہی وہ خوفزدہ تھے۔ وجہ یہ تھی کہ ان کا نام ’غیر فیصلہ کن‘ فہرست میں شامل تھا۔ اتوار کی رات اچانک طبیعت بگڑنے سے اس نوجوان کی موت ہوگئی۔ متوفی کا نام شیخ کامرول (28) ہے۔ ان کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ایس آئی آر کے خوف سے کامرول کی موت برین اسٹروک (دماغی دورہ) کی وجہ سے ہوئی ہے۔ متوفی نوجوان کا گھر بیربھوم کے سیوری کے الوندہ پنچایت کے دھلہ گاوں میں ہے۔ اس موت کے گرد سیاسی بحث و تکرار شروع ہوگئی ہے۔کامرول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 28 فروری کو ایس آئی آر کی حتمی ووٹر لسٹ دیکھنے کے بعد سے کامرول شدید ذہنی دباو کا شکار تھے۔ انہیں اندیشہ تھا کہ شہریت کو لے کر پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بارہا خاندان کے افراد کے سامنے اس خدشے کا اظہار کیا تھا۔کامرول اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے۔ بوڑھے اور بیمار والدین، بیوی اور دو بچوں کی ذمہ داری انہی کے کندھوں پر تھی۔ ان کی والدہ جان جہاں بی بی نے بتایا، "بیٹا خوفزدہ تھا۔ بہت سے لوگ طرح طرح کی باتیں کر رہے تھے، جس سے وہ ڈر گیا تھا۔" اتوار کی رات حالت بگڑنے پر کامرول کو سیوری صدر ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر اسٹروک کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں بردوان میڈیکل کالج اور ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا، تاہم منتقلی سے قبل ہی ان کا انتقال ہو گیا۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا