کوچ بہار جنوبی کے جنرل آبزرور انوراگ یادو اپنے ہی حلقے کے پولنگ بوتھس کی صحیح تعداد بتانے میں ناکام رہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ ان کی سخت تکرار ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کی تمام 294 نشستوں کے آبزرورز کے ساتھ الیکشن کمیشن کے فل بنچ کے ورچوئل اجلاس کے دوران، گیانیش کمار نے اچانک انوراگ یادو سے پوچھا: "آپ کے حلقے میں کتنے بوتھ ہیں؟" انوراگ یادو یہ سوال سن کر گھبرا گئے اور ہکلانے لگے۔ کافی دیر بعد انہوں نے جواب دیا کہ کوچ بہار جنوبی میں 125 بوتھ ہیں۔ ان کی اس غیر سنجیدگی اور غلط معلومات پر چیف الیکشن کمشنر برہم ہو گئے۔گیانیش کمار نے میٹنگ کے دوران ہی سب کے سامنے انہیں حکم دیا کہ وہ کام چھوڑ کر گھر چلے جائیں ۔ سینیئر بیوروکریٹ انوراگ یادو نے اس عوامی توہین کو خاموشی سے برداشت نہیں کیا اور چیف الیکشن کمشنر کو جوابی جواب دیا، جس سے میٹنگ کا ماحول مزید تلخ ہو گیا۔واضح رہے کہ کمیشن نے انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر حلقے میں جنرل آبزرورز تعینات کیے ہیں، لیکن اس واقعے نے انتخابی تیاریوں پر مامور افسران کی مستعدی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ