Bengal

گیس کی عدم دستیابی، ملک بھر میں ہزاروں ہوٹل بند،مودی سے جواب طلب، ریسٹورنٹ مالکان سراپا احتجاج

گیس کی عدم دستیابی، ملک بھر میں ہزاروں ہوٹل بند،مودی سے جواب طلب، ریسٹورنٹ مالکان سراپا احتجاج

کولکاتا10مارچ :ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے باعث اب بھارت کا ہوٹل کاروبار شدید نقصان کی زد میں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منگل سے ممبئی کے کم از کم 20 فیصد ہوٹل بند ہو جائیں گے۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ جنگی صورتحال میں کمرشل گیس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہی حال چنئی اور بنگلورو جیسے شہروں کا بھی ہے۔ انہوں نے گیس کے بحران کو حل کرنے کے لیے مرکزی حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مرکز نے ریفائنریوں کو ایل پی جی کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ اس ہولناک جنگ کے براہِ راست اثرات بھارت کے عام شہریوں پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ کھانا پکانے والی گیس کی قیمت میں ایک دم 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق، جنگ کی وجہ سے ایندھن گیس کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث بھارتی مارکیٹ میں گیس کا بحران بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بنگلورو ہوٹل ایسوسی ایشن نے واضح کر دیا ہے کہ اگر گیس کی سپلائی معمول پر نہ آئی تو ہوٹل انڈسٹری کو بڑا نقصان ہوگا اور منگل سے کئی ہوٹل بند کر دیے جائیں گے۔ ممبئی اور چنئی کے ہوٹل مالکان نے بھی اسی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چنئی ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ کمرشل گیس کی کمی کی وجہ سے کئی بکنگز منسوخ کرنی پڑ سکتی ہیں، جس سے ہوٹل بڑے مالی خسارے کا شکار ہوں گے۔ ہوٹل مالکان نے مودی سے گیس سپلائی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ ممبئی میں منگل سے 20 فیصد ہوٹلوں نے سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایسی غذائیں جن کی تیاری میں زیادہ گیس صرف ہوتی ہے، ان کی پکائی روک دی گئی ہے۔ ممبئی میں ہوٹل وقت سے پہلے بند کیے جا رہے ہیں۔ ہوٹل مالکان کی نیشنل ایسوسی ایشن کے مطابق: "حکومت نے ریسٹورنٹس کے لیے سلنڈر کی سپلائی پر پابندی نہیں لگائی، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ حکومت کو اس معاملے میں فوری اقدامات کرنے ہوں گے اور پوری صورتحال پر جواب دینا ہوگا۔" دوسری جانب مرکز کا کہنا ہے کہ کمرشل گیس کی فراہمی میں اسپتالوں اور اسکولوں کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ دیگر تجارتی شعبوں کے لیے گیس کی تقسیم کی نگرانی کی خاطر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کی معیشت کا بڑا حصہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ کی صنعت پر منحصر ہے، لیکن جنگ کے بادلوں نے اس صنعت کی حالت ابتر کر دی ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments