Bengal

گنگا ساگر میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے نیا اقدام، انتظامیہ کی جانب سے 'ڈیجیٹل موبائل ریڈیو' کا استعمال

گنگا ساگر میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے نیا اقدام، انتظامیہ کی جانب سے 'ڈیجیٹل موبائل ریڈیو' کا استعمال

ڈائمنڈ ہاربر9جنوری : گنگا ساگر میلے میں زائرین کے تحفظ کے لیے انتظامیہ نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے جا رہی ہے۔ میلے میں لاپتہ ہونے والے اور بیمار پڑنے والے زائرین کے اہل خانہ سے تیزی سے رابطہ کرنے کے لیے 'ڈی ایم آر' (DMR) یعنی ڈیجیٹل موبائل ریڈیو کا طریقہ اپنایا جائے گا۔ ہیم ریڈیو کے تعاون سے شروع کیے جانے والے اس نظام کا مقصد نہ صرف لاپتہ افراد کو ان کے پیاروں سے ملانا ہے، بلکہ زائرین کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا بھی ہے۔، اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول روم پر انحصار کیے بغیر ملک کے کسی بھی کونے میں لمحوں میں پیغام اور ایس ایم ایس (SMS) بھیجنا ممکن ہوگا۔ اب تک 'ویسٹ بنگال ریڈیو کلب' کے ہیم آپریٹرز گنگا ساگر میلے میں اینالاگ سسٹم استعمال کرتے تھے، جس کے ذریعے لاپتہ یا بیمار افراد کی معلومات عارضی کنٹرول روم کے ذریعے ملک بھر میں پہنچائی جاتی تھیں۔ اینالاگ سسٹم میں پیغام رسانی کے دوران کچھ مسائل درپیش تھے، مثلاً حساس معلومات اسی فریکوئنسی پر موجود کوئی بھی شخص سن سکتا تھا، جس سے انتظامی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوتی تھی۔ ڈی ایم آر سسٹم کے تحت اب پیغام رسانی مکمل طور پر خفیہ رہے گی۔ اس کے علاوہ ہینڈ ہیلڈ سیٹ کے ذریعے نہ صرف صوتی پیغامات بلکہ ایس ایم ایس بھی ملک کے کسی بھی حصے میں فوری بھیجے جا سکیں گے۔ ریڈیو کلب کے سکریٹری امبریش ناگ بسواس نے بتایا کہ کلب کے اراکین میلے میں اس ڈیجیٹل نظام کو فعال کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اس سال کمبھ میلہ نہ ہونے کی وجہ سے گنگا ساگر میلے میں ریکارڈ تعداد میں زائرین کی آمد کا امکان ہے۔ بھیڑ زیادہ ہونے کی صورت میں پرانے اینالاگ سسٹم پر دباو بڑھ جاتا اور شور و غل کی وجہ سے لاپتہ افراد کا نام، گاڑی کا نمبر یا حلیہ واضح طور پر سننے میں دشواری ہوتی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کو امید ہے کہ یہ نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ان تمام خامیوں کو دور کرنے میں خاصی مددگار ثابت ہوگی۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments