Bengal

جوئے کی لت نے ایک شخص کی جان لے لی

جوئے کی لت نے ایک شخص کی جان لے لی

مرشد آباد13جنوری : ایک استاد کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہونے سے پراسراریت پھیل گئی، پاس سے ایک خط بھی ملا ہے۔ اس خط میں کچھ دھماکہ خیز الفاظ لکھے ہیں، جیسے: "میری موت کے لیے جوئے کے علاوہ کوئی ذمہ دار نہیں"۔ اس نوٹ میں ایک سوک رضاکار (Civic Volunteer) کا نام بھی شامل ہے۔ متوفی کا نام شاہینور اسلام ہے، جو مرشد آباد کے تھانہ جلنگی کے علاقے صادق خان دیار کے رہائشی تھے۔ وہ پیشے سے ایک کوچنگ سینٹر کے استاد تھے۔ اتوار کے روز جلنگی کے صادق خان دیار سے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے انسٹرکٹر شاہینور اسلام کی لاش ان کے گھر سے لٹکی ہوئی ملی۔ اپنے چھوٹے بھائی کے نام لکھے گئے خودکشی کے نوٹ میں انہوں نے بار بار جوئے کا ذکر کیا ہے اور اس میں مقامی تین نوجوانوں کے نام بھی لکھے ہیں۔ یہ تینوں نوجوان جیوت سیدام گاوں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے جوئے کی لت میں مبتلا تھے۔ انہیں بارہا اس سے منع بھی کیا گیا تھا۔ پچھلے چند مہینوں میں وہ اس دلدل سے باہر نکلنے کی شدید خواہش رکھتے تھے، لیکن نکل نہیں پا رہے تھے۔ مارکیٹ میں ان پر قرضہ بھی بڑھتا جا رہا تھا، جس کے بعد انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ فی الحال پولیس اس خط کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments