Bengal

فلم اسٹار دیب نے جئے شری رام کے نعرے لگائے

فلم اسٹار دیب نے جئے شری رام کے نعرے لگائے

ترنمول کانگریس کے اسٹار رکنِ پارلیمنٹ اور اداکار دیو نے گھاٹال کے کوچ پاتا (وارڈ نمبر 16) میں رام نومی کی تقریب میں شرکت کر کے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے فلسفے "مذہب اپنا اپنا، تہوار سب کا" پر عمل کرتے ہوئے دیو نے نہ صرف رام نومی کی مبارکباد دی بلکہ ان کی زبان سے 'جے شری رام' کا نعرہ بھی سنا گیا۔ دیو نے واضح کیا کہ 'جے شری رام' کہنا کوئی سیاسی قدم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "گھاٹال ایک ایسا شہر ہے جہاں لوگوں کے درمیان محبت، رشتہ داری اور شرافت ہے۔ بطور رکنِ پارلیمنٹ مجھے فخر ہے کہ یہاں تمام تہوار مل جل کر منائے جاتے ہیں۔" انہوں نے اپیل کی کہ مذہب کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے اگلے سال بھی رام نومی کی تقریب میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ سیلاب سے بچاو¿ کے لیے 'گھاٹال ماسٹر پلان' پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا روٹ میپ تیار ہے اور کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ دیو نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا، "اگر بی جے پی ایک پیسہ بھی دیتی تو میں ان کی حمایت کرتا۔ 2014 سے میں ایم پی ہوں، بی جے پی کے بڑے لیڈر بتائیں کیا انہوں نے اس پلان کے لیے ایک خط بھی لکھا؟" سیاست میں واپسی کی شرط: انہوں نے انکشاف کیا کہ 2024 میں ان کی سیاست میں واپسی کی واحد شرط یہی تھی کہ ریاستی حکومت گھاٹال ماسٹر پلان کو خود مکمل کرے۔ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کے وعدے کے مطابق اب اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments