Bengal

جعلی سونے کی بنیاد پر بینک سے کروڑوں روپئے کا قرض لینے والے گرفتار

جعلی سونے کی بنیاد پر بینک سے کروڑوں روپئے کا قرض لینے والے گرفتار

تارکیشور20جون : بینک میں سنار کے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کئی کروڑ روپے کا قرض دینے کے بعد پتہ چلا کہ سارا سونا جعلی ہے۔ مبینہ طور پر، یہ فراڈ بینک کے ملازم سنار اور گولڈ لون ایجنٹ کے ساتھ ملی بھگت سے کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ ہگلی کے تارکیشور میں پیش آیا۔ تارکیشور تھانے کی پولیس نے شکایت کی جانچ کے بعد دھوکہ دہی میں ملوث چار لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، 2023 میں، ایک سرکاری بینک کی تارکیشور برانچ نے سب سے پہلے تارکیشور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کئی لوگوں نے بینک میں جعلی سونا جمع کر کے لاکھوں روپے کا قرضہ لیا تھا۔ جعلی سونا ایک سنار اور بینک کے ملازم لون ایجنٹ کی ہیرا پھیری سے گروی رکھ کر قرض حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے بعد کئی دیگر بینکوں سے بھی اسی طرح کی شکایتیں پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چار سرکاری بینکوں سے لیے گئے قرضوں کی کل رقم تین کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments