کولکاتا9جنوری :ایک بوڑھے مسافر کی لاش ایکسپریس ٹرین سے ملی ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو مدنی پور اسٹیشن پر پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق متوفی کا تعلق کرناٹک سے ہے اور ان کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملاپا نامی شخص آدرا-ہاوڑہ ڈاون رانی شرومنی ایکسپریس ٹرین کے مسافر تھے۔ وہ پرولیا کے آدرا ریلوے اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوئے تھے۔ جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب جب ٹرین مدنی پور اسٹیشن پہنچی تو مذکورہ مسافر کو بوگی سے بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔ ریلوے کے ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ چند ساتھی مسافروں نے بتایا کہ جب ٹرین شالبنی اسٹیشن پہنچی تو اس شخص نے قے کرنا شروع کر دی تھی اور گوداپیاشال اسٹیشن کے قریب وہ بے ہوش ہو گئے۔ انہوں نے ریلوے اہلکاروں کو اطلاع دی، جس کے بعد پینل کے ذریعے مدنی پور اسٹیشن کو خبر دی گئی۔ اسٹیشن پر ٹرین پہنچتے ہی آر پی ایف اہلکار ٹرین میں داخل ہوئے اور بزرگ کو نکال کر لے گئے۔ بزرگ کی موت کیسے اور کس وجہ سے ہوئی، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ ملاپا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کھڑگپور سب ڈویڑنل اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ صبح شرومنی ایکسپریس سے ایک بزرگ کی لاش ملی ہے، ان کا گھر کرناٹک کے یادگیر ضلع میں ہے۔ وہاں رابطہ کیا جا رہا ہے۔ متوفی کے بیگ سے ایک آدھار کارڈ ملا ہے جس سے ان کی شناخت ممکن ہوئی۔
Source: PC- anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا