ہوڑہ 6فروری : امتحان ابھی ختم ہی ہوا تھا، لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ گھر واپسی کے راستے میں خطرہ منڈلا رہا ہے۔ امتحان دے کر گھر لوٹتے ہوئے 6 طلبہ ایک بڑے سڑک حادثے کا شکار ہو گئے۔ جمعہ کو تاریخ کا پرچہ تھا۔ امتحان کے بعد ہاوڑہ کے جگت ولبھ پور کے ہنٹال علاقے میں یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ مقامی باشندوں نے سب سے پہلے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔زخمیوں میں سے ایک طالب علم کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جسے پہلے ہی کولکتہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے تمام 6 طلبہ برگاچھیا پریہ ناتھ اسکول کے طالب علم ہیں۔ ان کا مدھیامک امتحان کا مرکز ہنٹال وشالاکشی ہائی اسکول میں پڑا تھا۔ امتحان ختم ہونے کے بعد وہ چھ افراد دو بائک پر سوار ہو کر گھر لوٹ رہے تھے کہ ہنٹال علاقے میں حادثہ پیش آگیا۔ اچانک ایک بائیک اپنا توازن کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے ایک درخت سے زور دار طریقے سے ٹکرا گئی۔ دوسری بائیک جو پیچھے ہی آ رہی تھی، وہ بھی خود کو سنبھال نہ سکی اور پہلی بائیک سے جا ٹکرائی۔ زور دار آواز سن کر علاقے میں کھلبلی مچ گئی اور مقامی باشندے دوڑ کر آئے۔ مقامی باشندوں نے ہی خون میں لت پت 6 طلبہ کو نکال کر فوری طور پر جگت ولبھ پور دیہی اسپتال پہنچایا۔ اگرچہ ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد 5 طلبہ کو چھٹی دے دی، لیکن ایک طالب علم کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اسے کولکتہ میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ حادثہ بائیک کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ساتھ ہی اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ نابالغ ہونے کے باوجود ان کے ہاتھ میں بائیک کیسے آئی۔ اس واقعے سے دونوں اسکولوں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا