مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد تشدد کے واقعات میں شدت آگئی ہے اور ہاوڑہ سے نانور تک ہلاکتوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ترنمول کانگریس کے ایک کارکن، جن کا نام آبیر شیخ بتایا گیا ہے، کو مبینہ طور پر بی جے پی حامیوں نے سڑک پر گھیر کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ بی جے پی کے ایک کارکن یادو بر (48 سال) کو مبینہ طور پر ترنمول کے لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ بی جے پی کی جیت پر رنگ (ابیر) کھیل کر خوشی منا رہے تھے، جو ان کی موت کی وجہ بن گئی۔ اس معاملے میں ایک گرفتاری عمل میں آئی ہے۔یہاں حالات کافی کشیدہ ہیں۔ ترنمول کا الزام ہے کہ آئی ایس ایف اور بی جے پی کے کارکنوں نے رات بھر ہنگامہ آرائی کی، گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور خواتین سمیت خاندان کے افراد کو زدوکوب کیا۔باروئی پور اور نیم کڑیا سمیت کئی علاقوں میں ترنمول کے دفاتر اور رہنماوں کے گھروں پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔ بی جے پی پر الزام ہے کہ انہوں نے پنچایت پردھان کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے اور توڑ پھوڑ کی۔
Source: PC-anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ