Bengal

چناﺅ کے نتائیج کے بعد امیت شاہ گورکھا کا مسئلہ حل کریں گے

چناﺅ کے نتائیج کے بعد امیت شاہ گورکھا کا مسئلہ حل کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے شمالی بنگال اور پہاڑی علاقوں کے باشندوں کے لیے وعدوں کا ایک طویل سلسلہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے انتخابات کے نتائج کے بعد گورکھا مسائل کے مستقل حل اور ترقی کا روڈ میپ بیان کیا ہے۔شاہ نے وعدہ کیا کہ 5 تاریخ کے بعد گورکھا مسائل حل کر کے وہ دوبارہ دارجلنگ آئیں گے۔ اس کے علاوہ جن گورکھاوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیے گئے ہیں، ان کے نام دوبارہ شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گورکھا تحریک کو دبانے کے لیے بہت سے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بی جے پی حکومت بننے کی صورت میں 31 جولائی تک گورکھاوں کے خلاف تمام مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔ انہوں نے شمالی بنگال میں ایک علاحدہ ایمز ، 500 بستروں کا کینسر ہسپتال، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک قبائلی یونیورسٹی اور گورکھا نوجوانوں کے لیے اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کی بات بھی کہی۔چائے کے باغات کے مزدوروں کی روزانہ اجرت 500 روپے سے زیادہ کی جائے گی اور انہیں زمین کی ملکیت یا پٹہ دیا جائے گا۔ باغات میں اسکول بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔ انہوں نے شمالی بنگال سے ہر درانداز کو نکال باہر کرنے کی وارننگ دی ہے۔ ساتھ ہی سرکاری ملازمین کے لیے 45 دنوں کے اندر ساتواں پے کمیشن نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔دارجلنگ کو ہندوستان میں ایکو ایڈونچر اور ہیریٹیج ٹورازم کے مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا اور شمالی بنگال میں چار نئے صنعتی شہر بنائے جائیں گے۔ امیت شاہ نے یقین دلایا کہ ممتا بنرجی کی جانب سے اسکیمیں بند ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں، بلکہ موجودہ اسکیموں کے ساتھ مزید نئی فلاحی اسکیمیں شامل کی جائیں گی۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments