Bengal

الیکشن کمیشن کی آٹھویں سپلیمنٹری لسٹ جاری، 52 لاکھ ووٹرز کے ناموں کا تصفیہ مکمل

الیکشن کمیشن کی آٹھویں سپلیمنٹری لسٹ جاری، 52 لاکھ ووٹرز کے ناموں کا تصفیہ مکمل

الیکشن کمیشن نے آٹھویں سپلیمنٹری لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں مزید 3 لاکھ ووٹرز کے ناموں کا تصفیہ کیا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 52 لاکھ سے زائد زیر التوائ ووٹرز کے ناموں کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، تاہم اس فہرست میں کتنے نام شامل کیے گئے یا نکالے گئے، اس کی واضح تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ ووٹر لسٹ کی خصوصی ترمیمی مہم کی حتمی فہرست کے بعد یہ معلوم ہوا تھا کہ 60 لاکھ 6 ہزار 675 نام زیر التواء تھے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر جوڈیشل افسران ان ناموں کی جانچ اور تصفیہ کر رہے ہیں۔ آٹھویں فہرست کے اجرا کے بعد اب صرف 7 لاکھ سے کچھ زیادہ نام باقی رہ گئے ہیں۔ کمیشن کو امید ہے کہ اگر کام کی رفتار یہی رہی تو 7 اپریل تک تمام ناموں کا تصفیہ مکمل ہو جائے گا۔ سپلیمنٹری لسٹ سے جن لوگوں کے نام خارج ہوں گے، وہ خصوصی ٹربیونل میں اپیل کر سکیں گے، جس کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ دوسری جانب، ووٹر لسٹ سے بڑی تعداد میں نام نکالے جانے پر ریاست کے مختلف حصوں میں عوامی غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے اور لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔ مالدہ کے واقعے نے سابق ججوں کی سیکورٹی پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست کی 52 نشستوں پر پہلے مرحلے کی پولنگ 23 اپریل کو ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اپریل ہے۔ اس تاریخ تک ووٹر لسٹ میں موجود تمام افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔ وہیں بقیہ 142 نشستوں پر دوسرے مرحلے کی پولنگ 29 اپریل کو ہوگی، جہاں نامزدگی کی آخری تاریخ 9 اپریل ہے۔ مجموعی طور پر 9 اپریل کو یہ واضح ہو جائے گا کہ ایس آئی آر کے بعد ریاست میں ووٹرز کی کل تعداد کتنی ہے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments