Bengal

الیکشن کمیشن اور اس کی کچھ دلال مل کر لوگوںکے ساتھ کھلواڑکر رہے ہیں: ممتا بنرجی

الیکشن کمیشن اور اس کی کچھ دلال مل کر لوگوںکے ساتھ کھلواڑکر رہے ہیں: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کردہ اپیلٹ ٹریبیونلز کے طریقہ کار پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ووٹر لسٹ کے عمل کو 'چیترا سیل' (سیل کا سیزن) سے تشبیہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اگر لوگ ووٹ ہی نہیں دے پائیں گے تو ٹریبیونل کی کیا ضرورت ہے؟ آپ نے ٹریبیونل کیوں بنائے تھے؟ لسٹ 'فریز' (منجمد) کرنے کا کیا مطلب ہے؟" انہوں نے الزام لگایا کہ زیرِ غور فہرست سے 27 لاکھ سے زائد نام خارج کر کے لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "میں نے عدالت میں لڑائی لڑی تب جا کر 32 لاکھ نام واپس آئے۔ ضرورت پڑی تو قانونی طور پر دوبارہ لڑیں گے تاکہ ہر کسی کا نام شامل ہو۔ممتا بنرجی نے اسے بی جے پی اور کمیشن کی مشترکہ منصوبہ بندی قرار دیتے ہوئے کہا، "یہ لوگ ملک کو چیترا سیل بنا رہے ہیں۔ بی جے پی کا 'وینش واشنگ کمیشن' اور اس کے کچھ دلال مل کر لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments