محبت کی خاطر ایک خاتون نے اپنے محبوب کو گردہ عطیہ کیا اور پھر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ لیکن گردہ ملنے کے دو سال بعد، اس شخص نے اپنی محسنہ کو چھوڑ دیا اور دوبارہ اپنی پہلی بیوی کے پاس واپس چلا گیا۔ تاہم، یہ دھوکہ دہی اسے راس نہ آئی۔ اعضاء کے عطیہ کی پیچیدگیوں اور قانونی مسائل پر کئی اہم سوالات چھوڑتے ہوئے، وہ شخص شدید انفیکشن کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مذکورہ شخص طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھا۔ اس کا تعلق آسام سے تھا لیکن علاج کے لیے کولکتہ آتا رہتا تھا۔ مسلسل ڈائیلاسز کی وجہ سے اس کا جسم انتہائی کمزور ہو چکا تھا اور گردے کی پیوند کاری (ٹرانسپلانٹ) کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا تھا۔ اس مشکل وقت میں اس کی محبوبہ آگے آئی۔ قابلِ ذکر ہے کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود یہ شخص اس نوجوان خاتون کے ساتھ معاشقے میں ملوث تھا۔ خاتون نے گردہ دینے کے لیے یہ شرط رکھی کہ اسے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ کر اس سے شادی کرنی ہوگی۔ زندگی کی تڑپ میں اس شخص نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی اور گردہ عطیہ کرنے والی محبوبہ سے شادی کر لی۔ جنوبی بھارت کے ایک ہسپتال میں تمام قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے گردے کی پیوند کاری کامیاب رہی، کیونکہ عطیہ دہندہ اب اس کی قانونی بیوی تھی، اس لیے کوئی قانونی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔ نیا گردہ ملنے کے بعد وہ شخص صحت مند ہو گیا اور اس کی جسمانی حالت بہتر ہو گئی۔ لیکن دو سال تک دوسری بیوی کے ساتھ رہنے کے بعد، مرغی کا کاروبار کرنے والا یہ شخص دوبارہ اپنی پہلی بیوی کے پاس چلا گیا اور نئے عضو کے ساتھ پرانے رشتے کی نئی اننگز شروع کر دی۔ مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ حال ہی میں انفیکشن کے حملے اور ملٹی آرگن فیلر (کئی اعضاء کا کام چھوڑ دینا) کی وجہ سے آسام کے ڈبرو گڑھ کے ایک ہسپتال میں اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعے نے طبی حلقوں میں ملی جلی ردعمل پیدا کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موت سے کچھ دن پہلے وہ شخص کولکتہ کے ایس ایس کے ایم ہسپتال کے نیفرولوجی آؤٹ ڈور میں چیک اپ کے لیے آیا تھا، جہاں فلمی کہانی جیسی اس عطیہ کی داستان منظرِ عام پر آئی۔ نیفرولوجسٹ ڈاکٹر اتنو پال نے بتایا، "میں طویل عرصے تک آسام میں رہا، وہیں اس مریض سے ملاقات ہوئی تھی۔ 42 سالہ یہ کاروباری شخص گردے کے سنگین مسائل کا شکار تھا اور پیوند کاری کے بغیر اس کا بچنا ناممکن تھا، لیکن قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے یہ عمل رکا ہوا تھا۔"
Source: PC- sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا