مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں ووٹرس کی بڑی تعداد حق رائے دہی کا استعمال کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ دوپہر ایک بجے تک جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، اس کے مطابق مغربی بنگال میں 62.18 فیصد ووٹ پڑ چکے ہیں، ریاست میں دوپہر ایک بجے تک 62.18 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ دوپہر ایک بجے تک سب سے زیادہ ووٹنگ پسم میڈنی پور میں 65.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم ووٹنگ مالدہ میں 58.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کیش پور میں ووٹ ڈالنے کے بعد بوتھ کے سامنے ہی ایک خاتون کی جان چلی گئی۔ خاتون کا نام عشرتن بی بی (55 سال) ہے۔ وہ مغربی میدنی پور کے کیش پور اسمبلی حلقہ واقع دیگھا علاقہ میں رہتی تھیں۔ عشرتن بی بی کے شوہر نواب جان علی نے بتایا کہ ’’فیملی کے 4 اراکین کے نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہیں۔ میرا نام بھی اس میں نہیں ہے۔ صرف میری بیوی کا ہی ووٹ تھا۔ میں انھیں ووٹ ڈلوانے لے گیا تھا۔ میرے پاس ووٹ نہیں تھا اس لیے میں بوتھ سے باہر نکل کر کھڑا ہو گیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد باہر آ کر جب میری بیوی ایک ای-رکشہ میں بیٹھی تو اچانک ان کی موت ہو گئی۔ بیر بھوم کے سیوری کے وارڈ نمبر 10 میں ایک شخص ووٹ ڈالنے کے راستے میں دم توڑ گیا مقامی ذرائع کے مطابق 64 سالہ شخص کا نام عاصم رائے ہے۔ وہ سیوری کے علاقے دنگل پاڑہ کا رہنے والا ہے۔ جمعرات کو ووٹ ڈالنے جاتے ہوئے ان کی موت ہو گئی۔ جبکہ تمل ناڈو میں یہ نمبر 56.81 فیصد ہے۔ مغربی بنگال میں کچھ پولنگ بوتھ پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، لیکن سخت سیکورٹی کے درمیان پولنگ جاری ہے۔
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ