Bengal

ممتا بنرجی کے استعفیٰ نہیں دینے سے دلیپ گھو ش ناراض ہورہے ہیں

ممتا بنرجی کے استعفیٰ نہیں دینے سے دلیپ گھو ش ناراض ہورہے ہیں

مغربی بنگال میں انتخابی شکست کے باوجود ممتا بنرجی کے استعفیٰ نہ دینے کے فیصلے پر بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کا موازنہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کرتے ہوئے انہیں "ساڑھی والی ٹرمپ" قرار دیا ہے۔دلیپ گھوش نے کہا کہ جس طرح ٹرمپ نے اپنی ہار تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا، ممتا بنرجی بھی وہی کر رہی ہیں۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ "وہ ساڑھی پہننے والی ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔"بی جے پی لیڈر کا دعویٰ ہے کہ دو دن میں ان کے اقتدار کا نشہ اتر جائے گا اور عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، اس لیے اب انہیں کالی گھاٹ واپس جانا ہی پڑے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی کو نہ تو عدالت پر بھروسہ ہے، نہ الیکشن کمیشن پر اور نہ ہی عوام کے فیصلے پر۔ وہ کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔دلیپ گھوش نے کہا کہ ممتا بنرجی کی اب ریٹائرمنٹ کی عمر ہو چکی ہے اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ان کے لیے بہتر ہوگا۔مغربی بنگال میں بی جے پی کی اکثریت کے بعد پیدا ہونے والی اس سیاسی صورتحال پر دلیپ گھوش کے اس بیان نے بحث چھیڑ دی ہے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments