کھڑگپور کے انتخابی میدان میں اترتے ہی بی جے پی امیدوار دلیپ گھوش اپنے پرانے اور جارحانہ انداز (فارم) میں واپس آگئے ہیں۔ ایک انتخابی ریلی کے دوران انہوں نے پولیس کے آئی سی اور ریلوے حکام کو سخت لہجے میں نشانہ بنایا۔ دلیپ گھوش نے الزام لگایا کہ مقامی آئی سی بی جے پی کارکنوں کو تھانے بلا کر دھمکا رہے ہیں کہ "یا تو ترنمول کے لیے کام کرو، ورنہ 4 تاریخ (نتائج کے دن) کے بعد گولی مار دیں گے۔" اس پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا:"تیرا باپ گولی مارے گا؟ تیرے پاس کتنی گولیاں ہیں؟ گولی دیکھی ہے کبھی؟ اس کی آواز سے تمہاری پینٹ گیلی ہو جائے گی۔ تم دلیپ گھوش کو گولی دکھا رہے ہو؟ راستے سے اٹھا کر پٹخ دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ پہلے جیتے تھے تو انہوں نے تمام غنڈوں کا حساب برابر کیا تھا، اور آنے والے دنوں میں وہ ایسا حساب کریں گے کہ کوئی اسے ملا نہیں سکے گا۔کھڑگپور کے ایک ریلوے افسر کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس افسر کی وجہ سے ملازمین پریشان تھے، اس لیے انہوں نے "صرف دو منٹ میں" اس کا تبادلہ کروا دیا۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کھڑگپور صدر کی نشست پر دلیپ گھوش کی واپسی سے انتخابی مہم میں گرمجوشی اور تلخی مزید بڑھ گئی ہے۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ