Bengal

دھوپ گوڑی بازار میں بھیانک آتشزدگی،بیشتر سامان جل کر خاک

دھوپ گوڑی بازار میں بھیانک آتشزدگی،بیشتر سامان جل کر خاک

لکھی پوجاکی دوپہر کو ڈووارس کے دھوپ گوڑی بازار میںبھیانک آگ لک گئی جس سے کئی دکانیںجل کر تباہ ہوگئیں۔سنیچر کی دوپہر کو خرید وفروخت کے دوران بازار میںاچانک آگ لگی گئی۔لوگوںکے کچھ سمجھنے سے قبل ہی آگ پھیل گئی ۔ دمکل والوںکو اطلاع دی گئی جہاںسے دو فائر انجن پہنچے تب تک کافی سامان جل کر خاک ہوگئے ۔لکھی پوجا کے بازارکے وقت اس حادثے سے تاجروںکے سر پر ہاتھ آگئے ۔سنیچر کو جلپائی گوڑی کے دھوپ گوڑی میںہفتہ وار بازار تھا۔پوجا کے سامان کے ساتھ ساتھ ضروری اشیاءکی بھی خرید وفروخت ہورہی تھی۔اسی دوران اچانک آگ لگ گئی جس سے بازار میںسنسنی پھیل گئی ۔تاجروںکے ساتھ ساتھ بازار میں آئے ہوئے لوگوںنے بھی آگ بجھانے میںمدد کی ۔لیکن آگ کے فوراََپھیلنے کی وجہ سے قابو نہیںپایا جاسکا ، فوراََدمکل والوں کو اطلاع دی گئی۔جہاںسے دو فائر انجن نے آکر آگ بجھائی۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments