پڑھائی کے ساتھ اضافی پیسے کمانے ے لالچ کی وجہ سے راجستھان کا ایک بی فارما کا طالب علم تھا جس نے دھوکہ بازوں کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ راجستھان کا ایک اور نوجوان اس کا دوست تھا۔ سائبر فراڈ گینگ سے ہاتھ ملا کر انہوں نے لاکھوں کا فراڈ کیا اور اسے اپنے اکاونٹس میں رکھا۔ لال بازار کے سائبر پولیس افسران نے راجستھان کے ڈنگر پور سے دو نوجوانوں کو ٹیلی گرام ایپ میں دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دونوں کو منگل کو کولکتہ لایا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے دو نوجوانوں کے نام راجیش رائے اور نیلیش کٹارا ہیں۔ کولکتہ کی رہنے والی ایک خاتون نے گزشتہ سال لال بازار کے سائبر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ خاتون نے شکایت کی کہ اسے سب سے پہلے واٹس ایپ پر پیغام ملا۔ اسے cryptocurrency میں سرمایہ کاری کرنے کو کہا جاتا ہے۔ یہ چارہ دیا جاتا ہے کہ اگر آپ سرمایہ کاری کریں گے تو آپ کو بہت زیادہ منافع ملے گا۔ اس نے اس پیغام کا جواب دیا۔ اس کے بعد اسے ٹیلیگرام ایپ پر ایک گروپ میں شامل کیا گیا۔
Source: mashrique
ترنمول ایم ایل اے جیبن کرشنا ساہا بدعنوانی کیس میں ضمانت کے بعد اسمبلی میں واپس آئے
باگجولا کنال سے لاش ملی
پولس میں شکایت درج کرانا اب آسان ہو گا
ای ڈی نے شاردا کیس میں نلنی چدمبرم کے خلاف چارج شیٹ تیار کی۔
سسرال والوں پر داماد کوہلاک الزام
جمال پور میں ثالثی اجلاس کے دوران مبینہ بربریت