Bengal

دہلی میں خوفزدہ اور موقع پرست ترنمول ایم پی کی خفیہ میٹنگ جاری

دہلی میں خوفزدہ اور موقع پرست ترنمول ایم پی کی خفیہ میٹنگ جاری

جب ممتا بنرجی اورابھیشیک بنرجی دہلی میں "انڈیا" اتحاد کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود تھے، اسی دوران ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے مبینہ ناراض یا "باغی" ارکانِ پارلیمنٹ کی ایک خفیہ میٹنگ دہلی میں منعقد ہوئی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس میٹنگ میں تقریباً 20 ارکانِ پارلیمنٹ شریک تھے، اگرچہ منظرِ عام پر آنے والی ایک تصویر میں صرف چند ارکان کو دیکھا گیا۔ میٹنگ میں شامل ارکان کے بارے میں ذرائع نے اسیت مال، شرمیلا سرکار، پرسون بنرجی، شوکھندو شیکھر رائے، کالی پد سورین، جگدیش چندر باسونیا ورما، اروپ چکرورتی کے نام بتائے۔ان لوگوں نے او برلا کو خط لکھ کر کہا کہ پارلیامنٹ میں انکے رہنما ابھیشیک بنرجی نہیں ہیں انہیں الگ گروپ کے طور پر تسلیم کیا جائے۔اگر ان میں سے کوئی بھی قدم عملی شکل اختیار کرتا ہے تو اسے ترنمول کانگریس کی قیادت کے لیے بڑا سیاسی دھچکا سمجھا جا سکتا ہے۔ اس دورانشوکھندو شیکھر رائے نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ انہوں نے ترنمول کانگریس اور راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میٹنگ کے حوالے سے ایک اور دعویٰ یہ بھی سامنے آیا کہ ایک خاتون رکنِ پارلیمنٹ نے اجلاس کی تصویر کھینچی، جس پر بعض دیگر ارکان نے اعتراض کیا کیونکہ شرکاءکو پہلے سے اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس معاملے پر اجلاس میں بحث بھی ہوئی۔ دوسری جانب ترنمول کے سینئر رکنِ پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا کہ ان سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ ترنمول کانگریس کے ساتھ ہی رہیں گے۔یہ تمام اطلاعات سیاسی ذرائع اور متعلقہ رہنماوں کے بیانات پر مبنی ہیں، اور مستقبل میں حالات کے مطابق ان میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments