Bengal

درخت سے باندھ کر پیٹے جانے کے سبب کانگریس کارکن ہلاک

درخت سے باندھ کر پیٹے جانے کے سبب کانگریس کارکن ہلاک

کانگریس کارکن کو درخت سے باندھ کر مارا پیٹا گیا۔ ترنمول اور بی جے پی پر اس کا الزام لگایا گیاہے۔ جلپائی گوڑی کا میناگوری اس واقعہ کی وجہ سے کشیدگی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کا نام مانک رائے ہے۔ وہ میناگوری کالونی کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ الزام ہے کہ پرانے جھگڑے کی وجہ سے کانگریس کارکن کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق اس واقعے میں اب تک 5 کو گرفتار کیا گیا ہے، مانک کو بدھ کی رات علاقے سے کئی لوگوں نے اٹھایا تھا۔ مبینہ طور پر، انہوں نے اسے گاوں کے قریب ایک درخت سے باندھ کر مارا پیٹا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مانک کو بچا کر جلپائی گوڑی میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔ اس رات اس کا انتقال ہو گیا۔ پولیس اس واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ تاہم، ترنمول اور بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments