بادوڑیا14جنوری : سائیکل سوار سڑک کے ایک کنارے سے جا رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ایکو گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ صبح کی گھنی دھند کی وجہ سے شاید ڈرائیور سائیکل سوار کو دیکھ نہیں پایا۔ ٹکر مارنے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے سائیکل سوار کو تقریباً 10 کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹا۔ صبح سویرے راہگیر اس خوفناک منظر کے گواہ بنے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی کماریش منڈل کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے باوڑیا میں پیش آیا۔ عینی شاہدین نے سائیکل سوار کو بچانے کے لیے جان توڑ کوشش کی اور گاڑی کے پیچھے بھاگے، لیکن شور مچانے کے باوجود ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی۔ آخر کار 10 کلومیٹر دور ایک باغ کے راستے سے ہوتے ہوئے ڈرائیور گاڑی کو سرسوں کے کھیت میں اتار کر فرار ہو گیا۔ پیچھے سے آنے والے عینی شاہدین نے قریب المرگ حالت میں سائیکل سوار کو بچایا اور اسپتال منتقل کیا۔ باوڑیا تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سائیکل اور ایکو گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس سڑک پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج، گاڑی کے نمبر اور اس پر لکھے فون نمبر کی مدد سے مفرور ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔ زخمی کماریش کو پہلے رودر پور اسپتال اور پھر کولکتہ کے آر جی کر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔
Source: PC-tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا