Bengal

سی پی آئی (ایم ایل) لبریشن نے بی جے پی کی تقسیم کی سیاست کو روکنے کا مطالبہ کیا

سی پی آئی (ایم ایل) لبریشن نے بی جے پی کی تقسیم کی سیاست کو روکنے کا مطالبہ کیا

بیرک پور21نومبر: سی پی آئی (ایم ایل) لبریشن نے بنگال میں فرقہ وارانہ تقسیم کی بی جے پی کی سیاست کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی کانفرنس سے لبریشن کا پیغام یہ ہے کہ وہ بنگال میں بائیں بازو کی بحالی چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ آنجہانی چارو مجمدار کے بیٹے ابھیجیت مجمدار کو لبریشن کانفرنس سے ریاستی سکریٹری کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی 13ویں ریاستی کانفرنس 18 سے 20 نومبر تک نیہاٹی کے ایکتن منچہ میں منعقد ہوئی تھی۔ کانفرنس سے ابھیجیت مجمدار کو دوبارہ ریاستی سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ 67 افراد پر مشتمل ایک نئی ریاستی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی میں 18 نئے چہرے شامل ہیں۔ اس بار لبریشن کی 13ویں ریاستی کانفرنس کا پیغام ہے، 'ہم بنگال میں بائیں بازو کا احیاءچاہتے ہیں'۔ کانفرنس میں موجود کم و بیش 360 مندوبین نے اس پر تبادلہ خیال کیا اور لبریشن کے اگلے پروگرام کا خاکہ بھی طے کیا۔ بنگال میں ترنمول کے خلاف تحریک کا پروگرام بھی اٹھایا گیا ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments