Bengal

کانگریس امیدوار کے گھر کی چھت پر زور دار دھماکہ

کانگریس امیدوار کے گھر کی چھت پر زور دار دھماکہ

پیر کی صبح صائم الحق کے گھر سے ایک زوردار دھماکے کی آواز آئی، جس سے پورا علاقہ دہل گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کی چھت کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں تعمیراتی کام چل رہا تھا اور کام کے دوران چھت پر رکھے دو بم پھٹ گئے۔ واقعے کے فوراً بعد صائم الحق اور ان کے اہل خانہ گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس اور مرکزی افواج نے جب چھاپہ مارا تو گھر خالی پایا گیا۔ پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے ان کا پیچھا کیا اور آخر کار انہیں جھارکھنڈ سے پکڑ لیا۔ منگل کو انہیں جنگی پور سب ڈویڑنل کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔صائم الحق نے گزشتہ پنچایت انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔ وہ فراکا کے نین سکھ مانیک نگر علاقے کے بوتھ نمبر 136 کے رہائشی ہیں۔کانگریس نے اس واقعے کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے اسے "سجایا ہوا" واقعہ بتایا ہے۔ترنمول کانگریس نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سخت تحقیقات اور مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انتخابات کے ماحول میں اس بم دھماکے اور کانگریس لیڈر کی گرفتاری نے علاقے میں سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے، اور پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ گھر کی چھت پر بم کس مقصد کے لیے رکھے گئے تھے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments