Bengal

چور ہونے کا شبہ میں نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

چور ہونے کا شبہ میں نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

چور ہونے کے شبہ میں نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کامعاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ سے ہگلی کے چندن نگر میں کافیسنسنی ہے۔ پولیس نے مار پیٹ کے واقعہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا نام شیخ نذر الحسین ہے۔ وہ چندن نگر کے چلکے پاڑہ علاقہ کا رہنے والا ہے۔ منگل کی صبح وہ ٹوٹی ہوئی چیزیں بیچنے نکلا۔ اس وقت اچانک ایک نوجوان چور کہہ کر شیخ نذر الحسین پر حملہ کر دیا۔ جس کے بعد علاقہ مکین جمع ہو گئے۔ نوجوان کو شدید زدوکوب کیا گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے نذر موقع پر ہی گر پڑا۔جب اس کے لواحقین کو خبر ملی توان لوگوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ قدرتی طور پر اس واقعہ کو لے کر چندن نگر میں کافی سنسنی ہے۔ چندن نگر تھانے کی پولیس نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا نام شانو چٹوپادھیائے ہے۔ وہ چندن نگر کے نیچو پٹی علاقے کا رہنے والا ہے۔ چندن نگر تھانے کی پولیس اس واقعہ میں کوئی اور ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments