Bengal

چندرناتھ رتھ کے قتل کاماسٹرمائنڈ کون؟ تحقیقات جاری، ٹی ایم سی نے کیا سی بی آئی جانچ کامطالبہ

چندرناتھ رتھ کے قتل کاماسٹرمائنڈ کون؟ تحقیقات جاری، ٹی ایم سی نے کیا سی بی آئی جانچ کامطالبہ

بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری کے پی اے چندر ناتھ رتھ کے قتل سے ریاست مغربی بنگال میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے اسے ایک منصوبہ بند سیاسی قتل قرار دیا ہے۔پارٹی قیادت نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں ۔ادھیکاری نے دعویٰ کیا کہ حملے سے قبل دو سے تین دنوں تک ریکی کی گئی ۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ بند حملہ تھا۔ ادھیکاری نے بتایا کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور کچھ اہم سرغ ملے ہیں۔ سویندو ادھیکاری کے پرسنل اسسٹنٹ چندرا کی مغربی بنگال کے مدھیم گرام میں گولی لگنے سے موت پر، مغربی بنگال کے ڈی جی پی سدھا ناتھ گپتا نے کہاکہ ہم نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، واردات میں استعمال ہونے والی فور وہیلر کو ضبط کر لیا گیا ہے، لیکن یہ بات سامنے آئی ہے کہ کار کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔ جائے وقوع سے برآمد ہونے والےشواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سویندو ادھیکاری کے پرسنل اسسٹنٹ چندر ناتھ رتھ کو مدھیم گرام کے قریب گولی مار دی گئی اور بعد میں اسپتال میں ان کی موت ہوگئی۔ مغربی بنگال پولیس نےایک گاڑی کو ضبط کر لیا ہے۔ جائے وقوع سے زندہ کارتوس اور خالی خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فرانزک ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور شواہد کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس بیچ ، سویندو ادھیکاری نے مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال کو ’’مہا جنگل راج‘‘ کے 15 سال کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اب ’’غنڈوں کی صفائی‘‘ کا کام شروع کرے گی۔ تاہم انہوں نے پارٹی کارکنوں سے تحمل برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم تمام بی جے پی کارکنوں، حامیوں، اور ہمارے ایم پی اور ایم ایل اے کی مدد کرنے والوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ کسی کو بھی غیر محفوظ محسوس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور سب کو انصاف ملے گا۔ ترنمول کانگریس نے اس وحشیانہ قتل پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، ترنمول کانگریس (TMC) نے کہا کہ ہم آج رات مدھیم گرام میں چندر ناتھ رتھ کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ مزید ، گزشتہ تین دنوں میں انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد میں مبینہ طور پر بی جے پی کے حمایت یافتہ شرپسندوں کے ذریعہ تین دیگر ٹی ایم سی کارکنوں کا قتل بھی قابل مذمت ہے جبکہ ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ ہم اس معاملے میں بھی سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔جس میں عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی تحقیقات ہو، تاکہ قصورواروں کی شناخت کی جا سکے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے، جمہوریت میں تشدد اور سیاسی قتل کی کوئی جگہ نہیں ہے، اور مجرموں کو جلد از جلد جواب دہ بنایا جانا چاہیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments