Bengal

وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے ٹول ٹیکس کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی

وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے ٹول ٹیکس کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی

وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کی قیادت میں نئی حکومت نے ریاست کی مختلف سڑکوں پر چلنے والے غیر قانونی ٹول ٹیکس ناکوں (ٹول گیٹس) کو بند کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے انتظامیہ ریاست میں غیر قانونی طور پر رقم کی وصولی کو روکنا چاہتی ہے۔ریاست میں جہاں کہیں بھی بغیر منظوری کے ٹول گیٹ، ڈراپ گیٹ یا بیریکیڈ لگا کر پیسے وصول کیے جا رہے ہیں، انہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نئے چیف سیکریٹری منوج کمار اگروال کے دفتر سے اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہ حکم منگل سے ہی نافذ العمل ہو گیا ہے۔ ہر ضلع کے مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ایسے غیر قانونی مقامات کی نشاندہی کریں اور انہیں فوری طور پر ہٹانے کے انتظامات کریں۔ضلع مجسٹریٹس کو یہ ذمہ داری بھی دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک بار بند ہونے کے بعد یہ ناکے دوبارہ قائم نہ ہو سکیں۔ حکومت نے یہ جاننا چاہا ہے کہ ریاست میں اصل میں کتنے قانونی یا منظور شدہ ٹول گیٹس موجود ہیں۔ اس کی ایک مکمل فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری نے ہدایت دی ہے کہ فہرست میں یہ بھی واضح کیا جائے کہ قانونی ٹول گیٹس سے جمع ہونے والی رقم کس اتھارٹی کے پاس جمع ہوتی ہے۔ یہ فہرست آئندہ جمعہ کی دوپہر 12 بجے تک جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔غیر قانونی ٹول گیٹس کی وجہ سے اکثر مال بردار ٹرکوں یا عام گاڑیوں کو اضافی رقم دینی پڑتی تھی اور طویل ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے سے جہاں عام لوگوں کی جیب پر بوجھ کم ہوگا، وہی سڑکوں پر آمد و رفت بھی مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments