Bengal

چیف الیکشن افسر نے تھانوں کے او سی کو معطل کرنے کی دھمکی دی

چیف الیکشن افسر نے تھانوں کے او سی کو معطل کرنے کی دھمکی دی

ریاست کے چیف الیکشن آفیسر منوج کمار اگروال نے انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس افسران کو سخت وارننگ دی ہے۔ 23 اپریل کو ہونے والے پہلے مرحلے کے پولنگ سے محض 5 دن قبل ایک اہم ورچوئل میٹنگ میں انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی ای او نے وارننگ دی کہ اگر پولنگ کے دن کسی علاقے میں بدمزگی ہوئی اور پولیس نے فوری ایکشن نہیں لیا، تو متعلقہ تھانے کے او سی کو فوری طور پر سسپنڈ (معطل) کر دیا جائے گا۔ اگر کسی علاقے سے بم، گولی یا غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوتا ہے اور پولیس کارروائی نہیں کرتی، تو کمیشن سخت تادیبی قدم اٹھائے گا۔منوج اگروال نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ انتخابات میں تشدد میں ملوث افراد کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ انہوں نے اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹس اور کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ نامی گرامی مجرموں کی نشاندہی کریں اور انہیں الیکشن سے دور رکھیں۔ پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے 40 ہزار سے زائد ریاستی پولیس اہلکاروں کو نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے ہر بوتھ پر الیکشن کمیشن کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اس میٹنگ میں 16 اضلاع کے ایس پیز ، سی پیز اور الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ پولیس مبصرین نے شرکت کی۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments