Bengal

چار دنوں سے لاپتہ بی جے بی رہنما کی لاش تالاب سے برآمد

چار دنوں سے لاپتہ بی جے بی رہنما کی لاش تالاب سے برآمد

مشرقی مدنی پور2جنوری : 4 دن سے لاپتہ بی جے پی کارکن کی لاش کی برآمدگی کے گرد اسرار برقرار ہے۔ لاش گھر سے محض 50 میٹر دور ایک تالاب سے برآمد ہوئی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ انہیں قتل کر کے لاش تالاب میں پھینکی گئی ہے۔ اس واقعے سے مشرقی مدنی پور کے مینا (Moyna) کے سودام پور علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کا نام سبرت ادھیکاری (33 سال) ہے۔ وہ سودام پور کے 194 نمبر بوتھ علاقے کے رہائشی تھے۔ پولیس اور خاندانی ذرائع کے مطابق، سبرت گزشتہ اتوار سے لاپتہ تھے۔ 4 دن بعد گھر سے صرف 50 میٹر کے فاصلے پر لاش ملنے سے کئی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ سبرت پارٹی کے ایک فعال کارکن تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کی شام سبرت بلائی پنڈا علاقے میں ہنومان پوجا کی ایک تقریب میں گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں آخری بار وہاں شراب کی ایک محفل میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد جب وہ گھر نہیں لوٹے تو پیر کے روز اہل خانہ نے مینا تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ آخر کار جمعرات کو گھر کے قریب ہی ایک تالاب میں ان کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔ برآمد ہونے والی لاش کی قمیض کی جیب سے بیڑی اور ماچس ملی جو بھیگی نہیں تھی، لیکن ان کے موبائل فون کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments